ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مایاوتی کے مہاگٹھ بندھن کو جھٹکا، کہا؛ قابل احترام تعداد میں سیٹیں نہیں تو اکیلے لڑیں گے الیکشن

مایاوتی کے مہاگٹھ بندھن کو جھٹکا، کہا؛ قابل احترام تعداد میں سیٹیں نہیں تو اکیلے لڑیں گے الیکشن

Mon, 17 Sep 2018 13:12:53  SO Admin   S.O. News Service

لکھنو 17/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی ) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے لوک سبھا انتخابات میں اتحاد کی وکالت کر رہی اپوزیشن جماعتوں کو صاف پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی صرف قابل احترام تعداد میں سیٹیں ملنے پر ہی کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد رے گی، ورنہ وہ اکیلے ہی انتخابی میدان میں اترے گی۔

مایاوتی نے کہا، لوک سبھا انتخابات اور اس سے پہلے کچھ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی یہ کوشش ہوگی کہ بی جے پی کو کسی بھی قیمت پر اقتدار میں آنے سے روکا جائے۔ اس کے لئے گٹھ بندھن کر کے الیکشن لڑنے کی بات بھی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا، 'ہماری پارٹی اتحاد کے خلاف نہیں ہے، لیکن اس کے بارے میں پارٹی کا شروع سے ہی واضح رخ ہے۔ پارٹی کسی بھی پارٹی کے ساتھ تبھی کوئی اتحاد کرے گی جب اسے قابل احترام نشستیں ملیں گی۔ ورنہ ہماری پارٹی اکیلے ہی الیکشن لڑنا بہتر سمجھتی ہے۔


Share: